12 دسمبر 2015 - 17:33
ترکی حکام کے خلاف عراقی عوام کے مظاہرے

عراقی عوام نے مظاہرے کرکے عراق میں ترکی کی فوجی موجودگی کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی عوام نے ہفتے کے روز بغداد میں ترکی کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کرکے شمالی عراق میں ترکی کی فوجی موجودگی کی مذمت کی اور ترک فوجیوں کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔ ادھر بصرے کے لوگوں نے بھی جمعہ کو عراقی علاقے میں ترکی کے فوجیوں کے داخل ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ترکی کا جھنڈا نذر آتش کیا اور اپنے ملک سے ترک فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے بصرے میں ترک قونصل جنرل سے مطالبہ کیا کہ اڑتالیس گھنٹے کے اندر وہ اور قونصل خانے کے تمام کارکنان شہر سے چلے جائیں۔ دریں اثنا صوبہ کربلا کے مقامی عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کی صبح سعودی عرب کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے النجیب میں عراقی فوج کے مرکز پر ہونے والے کار بم دھماکے میں بارہ عراقی فوجی جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔

.......

/169