12 دسمبر 2015 - 11:21
روسی فوج کے لئے خطرہ بننے والی ہر طاقت کو نابود کردیا جائے گا: پوتن

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ شام میں سرگرم عمل روسی فوج کے لئے خطرہ بننے والی ہر طاقت کو نابود کردیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پوتن نے جمعہ کو روسی وزارت دفاع کے دورے کے موقع پر کہا کہ شام میں روسی اقدامات دہشت گردانہ کارروائیاں روکنے کے مقصد سے انجام دیئے جا رہے ہیں اور یہ کہ شام میں روسی فوج کے لئے خطرہ بننے والی ہر طاقت کو نابود کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شامی فوج حمص، حماہ اور حلب میں روسی لڑاکا طیاروں کی مدد سے کارروائی کر رہی ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ روسی بحریہ اور فضائیہ نے شام میں داعش کے دہشت گردوں کی بنیادی تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ممالک کے ساتھ تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روسی فوجی شام میں ہر چیز سے پہلے اپنے ملک کا دفاع کر رہے ہیں۔ ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روسی اقدامات سیاسی و جغرافیائی مفادات کی وجہ سے یا فوج کو تربیت دینے یا جدید ہتھیاروں کا تجربہ کرنے کے مقصد سے نہیں ہیں بلکہ ان کا سب سے اہم مقصد خطرے کو روس سے دور رکھنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169