اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کے دن اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کر کے مشرق وسطی کے علاقے خصوصا شام کے بحران کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں سنہ دو ہزار بارہ کے جنیوا بیان کی بنیاد پر شام کے بحران کے حل کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں ویانا میں ہونے والے سمجھوتے کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی فہرست تیار کرنے کے بارے میں بھی اتفاق کیا۔
.......
/169