اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق ایک دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے قریب کابل یونیورسٹی کی عمارت کے قریب ہوا جس میں تین عام شہری ہلاک ہوگئے۔ اس دھماکے کے محض دس منٹ کے بعد جنوب مغربی کابل میں ایک اور دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکورٹی اہلکار دشت برشی نامی علاقے میں خانہ جنگی کے دور کے باقی ماندہ بم تلاش کر رہے تھے۔ اس دھماکے میں تین بچے ہلاک اور چھے افراد زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے دونوں دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چھے ماہ کے دوران اقغانستان میں طالبان کے حملوں اور جھڑپوں میں کم سے کم ایک ہزار چھے سو عام شہری ہلاک اور تین ہزار تین سو سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲