مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی سپریم کونسل کے سربراہ ’’آیت اللہ محمدعلی تسخیری ‘‘نے ایک تقریب کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کو امن وسلامتی کا گہوارہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ملک کی اقلیتی قومیں ایرانی تاریخ کا ناقابل تقسیم حصہ ہیں ۔
انہوں نے قرآن کریم کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ قرآن کریم مسلمانوں کو دیگر ادیان کے پیرو کاروں کےساتھ مل جل کر رہنے کی تلقین کرتاہے ۔
انہوں نے کہاکہ یہودی، عیسائی اوردوسرے اقلیتی فرقے اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافت کا ناقابل تقسیم حصہ ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ اس تقریب میں ایران بقائے امن کا گہوارہ کے عنوان سے مذہبی اقلیتوں کے نمائندوں ،دانشوروں ،علما اور تعلیمی وثقافتی شخصیات کی موجودگی میں ایک کتاب کی رونمائی بھی کی گئی ۔
یادرہےکہ یہ کتاب 280 صفحات پر مشتمل ہے جس میں ایران کے مذہبی اقلیتوں کی تاریخ ،رسومات ،ان کی زندگی کے سماجی اور ثقافتی پہلوؤں کو متعارف کیاگیا ہے ۔
واضح رہےکہ اس تقریب میں سپریم کونسل کے سربراہ کے علاوہ مسلم دنیا کے معاملات میں رہبر معظم کے مشیر، آئی سی آر اوکے سربراہ اورمذہبی اقلیتوں کے شرکا ء نے حصہ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲