23 نومبر 2015 - 15:07
پاکستان کی طرف سے ہند پاک اقتصادی اجلاس ملتوی

تیس نومبر کو نئی دہلی میں ہونے والا ہندوستان اور پاکستان کا اقتصادی اجلاس ملتوی ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یہ دو روزہ اجلاس سیکورٹی کی وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس پاکستان کی طرف سے سیکورٹی تشویش کا اظہار کئے جانے کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔

نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کے باخبر ذرائع نے کہا کہ پاکستانی وفد حکومت ہندوستان سے اس اجلاس میں شرکت کرنے والے افراد کی سیکورٹی کی ضمانت کا خواہاں تھا لیکن ہندوستان نے اس سلسلے میں کوئی جواب نہیں دیا۔

ہندوستانی صنعتی شعبے سے وابستہ ایک عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ اجلاس اب چند ماہ کے بعد ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169