22 نومبر 2015 - 18:34
داعش کا خاتمہ اب دور نہیں

داعش کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کے موثر حملوں کی بدولت دھشت گرد تنظیم داعش کے صرف 34 اڈے ھی باقی ھیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی فضائیہ نے داعش کا مقابلہ کرنے والے شامی اور عراقی فوجیوں کا ساتھ دینے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ھے، شام اور عراق کے ذرائع ابلاغ عامہ نے اطلاع دی ھے۔ ان کے مطابق اس وقت شام میں واقع داعش کے اڈوں پر روسی طیاروں کے حملوں کی بدولت دھشت گردوں کے مورچوں کی جانب شامی اور عراقی فوجیوں کی چڑھائی کامیابی سے جاری ھے۔ عراق کی نیوز ایجنسی کے سربراہ محمد علی الحکیم نے اس سلسلے میں بیان دیا ھے کہ اب دونوں ممالک میں داعش کے صرف 34 اڈے ھی باقی ھیں جبکہ پہلےاس تنطیم کے اڈوں کی تعداد دسیوں گنا زیادہ تھی۔ داعش کا خاتمہ اب دور نہیں، موصوف نے نشاندھی کی۔

.......

/169