8 نومبر 2015 - 16:00
صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصیٰ پر ایک بار پھر حملہ کر دیا

انتہا پسند صیہونی آبادکاروں نے مسجدالاقصی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق انتہا پسند صیہونی آبادکاروں نے اتوار کی صبح باب المغاربہ کی طرف سے مسجدالاقصی پر حملہ کیا۔ صیہونی آباد کاروں کو اس حملے میں صیہونی حکومت کی پولیس کی مدد حاصل تھی۔

ادھر صیہونی فوجیوں نے ہفتے کی رات اور اتوار کی صبح غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا ہے۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا اور تقریبا" تیس فلسطینیوں کو گرفتار کر کے لے گئے۔

واضح رہے کہ ملت فلسطین نے انتہا پسند صیہونی آبادکاروں اور صیہونی فوجیوں کے آئے دن کے حملے اور جارحیت کے مقابلے میں مسجدالاقصی کے دفاع کے لئے گزشتہ ماہ اکتوبر کے شروع سے انتفاضہ قدس کا آغاز کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲