اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور ان کے ہمراہ وفد نے ریاض پہنچنے کے بعد سعودی عرب کی مسلح افواج کے سربراہ عبدالرحمان بن صالح البنیان سے ملاقات کی۔
سما ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات، دفاعی تعاون نیز علاقے کی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گيا۔ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں جانے والا پاکستانی فوجی وفد، سعودی عرب میں دو روز قیام کے دوران دیگر سعودی حکام کے ساتھ بھی ملاقات کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲