اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں عدالت عظمیٰ سے اجاز ت لینے کے بعد نکالے جانے والے جلوس عزا پر پولیس کے اہلکاروں نے لاٹھی چارج کرکے کئی عزاداروں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوران لاٹھی پولیس نے علم مبارک پر بھی لاٹھیاں چلائی، جس پر عزاداروں میں سخت اشتعال پھیل گیا ہے، دوسری جانب ملک بھر میں اسلام آباد پولیس کے اس معتصابہ اقدام پر شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سالانہ جلوس عزا ۲۰ محرم الحرام کو سیکٹر جی ۱۰ سے برآمد ہوتا ہے، گذشتہ سال جلوس عزا پر تکفیری دہشتگردوں نے پتھراو کیا تھا جسکے بعد روان سال حکومت نے جلوس نکالنے کی اجاز ت نہ دی، البتہ عزاداروں نے جلوس عزا نکالنے کا عزم کیا تھا ، آج جب جلوس امام حسین علیہ سلام برآمد ہوا تو یزیدی لشکر کی مانند ہزاروں پولیس اہلکاروں نے عزاداروں کو گھیر لیا اور ان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی جبکہ کئی عزاداروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
.......
/169