اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تائیوان کے اخبار کے مطابق پاکستان کے تیار کردہ ہتھیاروں کی مانگ دنیا بھر میں بڑھتی جا رہی ہے اور پاکستان چینی ساختہ ایچ جے۔ ایٹ ٹینک شکن میزائل 20 ممالک کو برآمد کر رہا ہے۔ تائیوان سے شائع ہونے والے چینی زبان کے اخبار ’چائنا ٹائمز‘ کے مطابق پاکستان یہ میزائل چین سے حاصل ہونے والے لائسنس کے تحت تیار اور برآمد کررہا ہے۔ پاکستان اب تک دنیا کے 20 ممالک کو تقریباً 10 ہزار ایچ جے۔ایٹ ٹینک شکن میزائل برآمد کرچکا ہے۔ ان ممالک میں بنگلہ دیش، مصر، بولیویا، کینیا، ملائشیا، موروکو، ایکواڈور، شام، سوڈان، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی ساختہ ہتھیاروں کے لیے نئی منڈیاں تلاش کرنے کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ حاصل ہوا ہے اور مستقبل میں پاکستان کو اسلحہ سے متعلق مزید ٹیکنالوجی ملنے کی امید ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169