اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح کرم ایجنسی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جسکے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ دن کو دو بجکر بیس منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث درودیوار ہلنے لگے۔ سڑکوں پر ہر قسم کا ٹریفک روک گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ، اللہ اکبر اور صلوات کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے تین منٹ تک جاری رہے، جن کی شدت میں کمی بیشی واقع ہوتی رہی۔ زلزلے سے پاراچنار کے متعدد علاقوں میں نقصانات کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ علاقہ شبلان کے قریب زنگی کلے میں ایک امام بارگاہ کی دیوار اور ایک گھر کی دیوار اور چھت گرنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ علاقہ گمبیل میں ایک گھر کا برآمدہ گرنے سے ایک خاتون بی بی سکینہ جاں بحق جبکہ اسکی ایک پوتی زخمی ہوگئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زلزلے سے زخمی ہونے والے مجموعی طور پر 7 افراد کو ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔ جن میں سے ایک خاتون بی بی سکینہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوچکی ہے۔
| پاراچنار، زلزلے کے شدید جھٹکوں سے تباہ کاری |
![]()

۔۔۔۔۔۔۔
/169