اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غلام حسین دہقانی نے کہا کہ ہر قسم کی عدالتی کارروائی کے موقع پر اقوام متحدہ کے منشور خاص طور پر حکومتوں کی حاکمیت کی برابری، ملکوں کے داخلی امور میں عدم مداخلت اور سیاسی خودمختاری کے اصول پر توجہ دینا انتہائی ضروری ہے تاکہ بعض ملکوں کی داخلی عدالتیں، حکومتوں کے سربراہوں، سفارت کاروں اور اعلی ترین حکام کے عدالتی تحفظ سے غلط فائدہ نہ اٹھائیں۔
غلام حسین دہقانی نے کہا کہ ناوابستہ تحریک کے رکن ملکوں کے سرکاری حکام اور عہدیداروں کے خلاف بعض اوقات عالمی صلاحیت سے غلط فائدہ اٹھانا اس تحریک کے رکن ملکوں کی تشویش کا باعث بنا ہے اور یہ تحریک اس موضوع کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے مذاکرات کو جاری رکھنے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک اقوام متحدہ کی قانونی امور سے متعلق چھٹی کمیٹی میں متعلقہ ورکنگ میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169