14 اکتوبر 2015 - 06:17
افغانستان: برطانیہ کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،  پانچ ہلاک اور پانچ زخمی

افغانستان میں برطانیہ کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں برطانیہ کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں نیٹو کے فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر کسی حملے کے نتیجے میں گر کر تباہ نہیں ہوا ہے۔ البتہ نیٹو کے فوجیوں نے اس ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجوہات کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔

.......

/169