13 اکتوبر 2015 - 15:43
ماسکو میں داعش سے وابستہ دہشت گردوں کا حملہ

روس کے دارالحکومت ماسکو میں داعش سے وابستہ دہشت گرد بم دھماکہ کرنا چاہتے تھے جنھیں روسی فورسز نے بر وقت گرفتار کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں داعش سے وابستہ دہشت گرد بم دھماکہ کرنا چاہتے تھے جنھیں روسی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے گرفتار کرلیا ہے۔

روسی ذرائع کے مطابق ان دہشت گردوں میں سے بعض نے شام میں فوجی تربیت حاصل کی تھی اطلاعات کے مطابق روس کے انسداد دہشت گردی ادارے نے داعش سے وابستہ افراد کو دہشت گردانہ کارروائی سے پہلے ہی ایک فلیٹ میں گرفتار کرلیا۔ روسی پولیس نے فلیٹ سےدھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169