اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ چینی صدر آئندہ مہینوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے.
اپنے دورہ چين كے موقع پر ايراني وزير خارجہ نے جرمن ٹي وي فينكس سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ بيجنگ اور تہران نے چيني صدر كے دورہ ايران كے حوالے سے تمام انتظامات مكمل كر لئے ہيں.
محمد جواد ظريف نے مزيد كہا كہ چيني صدر كے دورہ ايران كے موقع پر دونوں ممالك كے حكام باہمي تعلقات كے فروغ، علاقائي دہشت گردي كي روك تھام ميں تعاون،شام اور عراق كي موجودہ صورتحال اور ايران كے جوہري پروگرام ميں پيش رفت كے حوالے سے تبادلہ خيال كريں گے.
ايراني وزير خارجہ محمد جواد ظريف ايك اعلي سطحي وفد كے ہمراہ اپنے ايك روزہ دورے پر پير كے روز چين پہنچے اور منگل كو وہ دورہ بنگلہ ديش پر روانہ ہو گئے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲