اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ قندوز کے پولیس ترجمان سید سرور حسینی نے کہا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پیر کی رات امام صاحب کے علاقے میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا سرغنہ ملا باز محمد بھی شامل ہے۔ سید سرور حسینی نے مزید کہا کہ فائرنگ کرنے والے نے ہلاک ہونے والوں کے ہتھیار بھی افغان حکام کی تحویل میں دے دیئے ہیں۔
کابل سے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی خفیہ ایجنسی نے طالبان کے سرغنہ قاری صلاح الدین ایوبی کو پاکستان جاتے ہوئے صوبہ ہرات کے علاقے شینڈنڈ سے گرفتار کر لیا ہے۔
.......
/169