اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیارے ، ان ٹرکوں اور گاڑیوں پر بمباری کر رہے ہیں جو دارالحکومت صنعا سے کھانے پینے کی اشیاء اور دوائیں لے کر یمن کے شمالی صوبے عمران کی جانب جا رہی ہیں-
سعودی عرب نے ایسے کئی ٹرکوں اور گاڑیوں کو بمباری کرکے تباہ کردیا ہے جن میں غذائی سامان اوردوائیں تھیں-
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے شہرعمران میں رہائشی مکانات اوربازاروں پربھی بمباری کرکے ان کو بھاری نقصان پہنچایا ہے-
دوسری طرف یمن کے المسیرہ ٹی وی نے یمن کے سقطری جزیرے میں امریکی فوجی اڈا تعمیرکئے جانے کی خبر دی ہے-
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ سعودی، امریکی اورصیہونی سازش، یمن میں ریاض کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے تیارکی گئی ہے-
سعودی عرب نے گذشتہ اتوارکو یمن کے جزیرہ سقطری میں امریکی فوجی اڈے کی تعمیرکے لئے ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے دسیوں مزدوراس جزیرے میں پہنچائے ہیں-
اس رپورٹ کے مطابق اس سازش میں سعودی عرب کے شریک ہونے کا مقصد، یمن پر قبضے کا خواب پورا کرنا ہے-
ماہرین، یمن پرسعودی عرب کے حملے اوراس ملک کےعوام کے محاصرے کو غزہ کے شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم سے تشبیہ دیتے ہیں-
.......
/169