27 اگست 2015 - 14:09
امریکی ریاست رپورٹروں کے لئے نا امن

امریکی ریاست ورجینیا میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ میں ایک خاتون رپورٹر اور ایک کیمرہ مین کی ہلاکت کی خبر ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: سی این این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک خاتون رپورٹر ایلیسن پارکر اور ایک کیمرہ مین ایڈم وارڈ ریاست ورجینیا کے ایک چھوٹے شہر میں ایک شخص کا انٹرویو لے رہے تھے کہ اسی دوران ان پر فائرنگ ہوگئی جس کے نتیجے میں دونوں ہلاک ہوگئے- بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور ایک مسلح مرد تھا اور اس نے رپورٹنگ ٹیم کی طرف سات گولیاں چلائیں- ایسا لگتا ہے کہ اس شخص کو جس کا انٹرویو لیا جارہا تھا، کہ جس کے نام کی طرف رپورٹ میں اشارہ نہیں کیا گیا ہے، کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے- سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ریاست ورجینیا کے مقامی ٹی وی چینل نے، جس سے وابستہ مقتولین تھے اور ان کی ویڈیو اس چینل کے پاس ہے، ابھی تک اس فائرنگ کی ویڈیو نشر نہیں کی ہے- سی این این نے کہا کہ ہمارے پاس حملہ آور کی شناخت اور اس کے مقصد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے-

.......

/169