اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی فوج نے ملک کے شمال مغربی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف نئے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق شامی فوج نے صوبہ لاذقیہ میں پیر کے دن سے نئی فوجی کارروائیاں شروع کی ہیں تاکہ الجب الاحمر کے اسٹریٹیجک ٹیلوں اور دیگر دیہاتوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے کر صوبہ حماہ کے شمال مغرب کی جانب پیشقدمی کی جاسکے- درایں اثنا شامی فضائیہ نے صوبہ حماہ میں مسلح افراد کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں- دوسری جانب جیش الفتح اور جیش النصر گروہ کے مسلح دہشت گردوں نے مشرقی لاذقیہ کے مضافاتی محاذوں پر دباؤ کم کرنے کے لئے حماہ کے مضافات میں دو نئے محاذ قائم کر لئے ہیں تاکہ حماہ ، جبین اور حماہ کے شمال مغربی علاقوں میں فوجی ٹھکانوں پر حملے کر سکیں لیکن شامی فوج نے ان کی پیشقدمی روک دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲