اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شین ھوا کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے حکام کا کہنا ہے کہ چٹاگانگ میں دو سو ستر کیلو گرام دھماکا خیز مواد پکڑا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے- بنگلادیش کے سیکورٹی اہلکاروں نے چٹاگانگ میں آپریشن کرکے اس شہر کے ایک گودام سے دھماکا خیز مواد ضبط کیا ہے۔ بنگلادیش کی پولیس نے گذشتہ مہینے بھی چٹاگانگ سے ہی بارہ سو کیلو گرام دھماکا خیز مواد ضبط کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲