19 اگست 2015 - 10:40
ڈاکٹر لاریجانی: اٹھارہ اگست کی فوجی بغاوت میں امریکہ کا کردار

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ نے اٹھارہ اگست انیس سو ترپن کی بغاوت میں ایران پر ایک بار پھر آمریت مسلط کر دی تھی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے منگل کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اٹھارہ اگست انیس سو ترپن کی بغاوت میں امریکہ کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اٹھارہ اگست انیس سو ترپن میں ہونے والی بغاوت کے بعد ایک بار پھر ایسے عالم میں ملت ایران پر آمریت مسلط کی تھی کہ جب وہ جمہوریت کی مشقیں کر رہی تھی- ڈاکٹر لاریجانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ملت ایران کے سلسلے میں امریکہ کے دشمنانہ رویے اور اقدامات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امریکہ کے مقابلے میں ملت ایران کی کامیابی، مختلف زمانوں میں امریکہ کے ایران مخالف اقدامات کا نتیجہ رہی ہے-
ڈاکٹر لاریجانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس وقت بھی ایران کے سلسلے میں مغرب اور امریکہ کے رویے میں تبدیلی نظر نہیں آ رہی ہے، کہا کہ ایران پر عراق کی مسلط کردہ جنگ کے بعد امریکہ نے بارہا ایران مخالف ناکام اقدامات کئے جن میں سے ایک، ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے عمل میں مسئلہ کھڑا کرنا ہے- انھوں نے مشرق وسطی کے علاقے میں موجود بحرانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں دہشت گردانہ اقدامات اور بحرانوں کے پیچھے مغرب کی انٹیلیجنس ایجنسیاں بالخصوص امریکہ رہا ہے-

.....

/169