12 اگست 2015 - 18:10
ڈاکٹر محمد جواد ظریف لبنان سے دمشق کے لیے روانہ+تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ بدھ کی شام دو روزہ دورے کے اختتام پر لبنان کے دارالحکومت بیروت سے شام کے دارالحکومت دمشق کے لئے روانہ ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف ایٹمی سمجھوتے کے بعد علاقائی ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں دمشق میں اپنے قیام کے دوران شام کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ محمد جواد ظریف لبنانی حکام اور سیاسی رہنماؤں سے بات چیت کی غرض سے منگل کی شام ایک وفد کے ہمراہ بیروت پہنچے تھے۔ پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ سمجھوتے کے بعد علاقائی ملکوں کے دورے کے اس دوسرے مرحلے میں بیروت میں اپنے قیام کے دوران محمد جواد ظریف نے لبنان کی پارلمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری، وزیر ا‏عظم تمام سلام، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ، وزیر دفاع سمیر مقبل اور وزیرخارجہ جبران باسیل سے علیحدہ علیحدہ طور پر ملاقات اور گفتگو کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲