اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ براثا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فضائیہ نے بدھ کے روز خفیہ اداروں کی ہم آہنگی سے تکریت سٹی کے جنوبی علاقے " مکیشیفہ" میں کارروائی کر کے داعش کے ایک خفیہ اڈے کو مکمل طور سے تباہ کر دیا۔ اس کارروائی میں داعش سے وابستہ پچاس دہشت گرد مارے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حملے میں دہشت گردوں کی کئی گاڑیاں اور ایک لانچنگ پیڈ مکمل طور سے تباہ ہو گیا ہے۔ ادھر الانبار صوبے میں عوامی رضاکار فورس کے ایک اعلی کمانڈر نے الکرمہ سٹی میں داعش سے وابستہ اسنائپر گروپ کے ایک سرغنہ کی اس کے تین ساتھیوں سمیت ہلاکت کی خبر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس علاقے میں بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس کارروائی کے دوران الکرمہ کا علاقہ داعش کے وجود سے مکمل طور پر پاک کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا لطیفہ کے علاقے میں ایک مسافر بس میں بمب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اسی طرح کی ایک اور دہشت گردانہ کارروائی میں جو الشعب نامی علاقے میں انجام دی گئی ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے۔ دہشت گردی کے ان دونوں واقعات کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲