8 اگست 2015 - 11:42
عراقی پارلیمنٹ کا داعش کے جرائم پر رد عمل

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صوبہ نینوا میں داعش کے ہاتھوں دو ہزار سے زیادہ افراد کے قتل عام کو نسل کشی سے تعبیر کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے کہا ہے کہ صوبہ نینوا میں دو ہزار ستّر افراد کا قتل عام ہر لحاظ سے ایک المیہ ہے- الجبوری نے کہا کہ داعش کے یہ جرائم، نسل کشی کے مترادف ہیں- عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ عالمی برادری، عراق کی مزید حمایت اور صوبہ نینوا اور دیگر علاقوں کو داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں سے آزاد کرانے میں مدد کر کے ان کے جرائم کا سلسلہ ختم کرے- سلیم الجبوری نے عراقی عوام کے خلاف جرائم کے باعث داعش عناصر پر مقدمہ چلائے جانے پر تاکید کی اور کہا کہ اس دہشت گرد گروہ نے صوبہ نینوا کے عوام کو قیدی بنا لیا ہے- عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ صوبہ نینوا کو داعش سے رہائی دلانے کے لئے موثر اقدام کرے- واضح رہے کہ عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے بھی جمعے کو داعش کے ہاتھوں صوبہ نینوا کے دو ہزار ستر افراد کے قتل عام کی خبر دی تھی۔ واضح رہے کہ نینوا میں داعش کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں سیکورٹی اور سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲