اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے افعانستان کے شہر مزار شریف میں متعین ایرانی سفارت کاروں کی شہادت کی سترہویں برسی کی مناسبت سے جمعے کے روز ایک بیان جاری کیا ہے- بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاد و شہادت کی ثقافت انسانی کردار کا مقدس ترین اور روشن ترین نمونہ ہے اور ملت ایران نے اس پر عمل کرتے ہوئے اپنی عظمت کا مظاہرہ کیا ہے- اس بیان میں آیا ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کے ثمرات کی پاسداری کے لئے ہمیشہ ملت ایران کی مدد سے سفارت کاری کے محاذوں پر کام انجام دیا ہے- اس بیان میں مزار شریف میں ایرانی قونصل خانے کے شہید سفارت کاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ خدا پر توکل کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے ارشادات، نظام کے اہداف اور اقدار کی پاسداری نیز حکومت کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں اور وسائل و امکانات کو بروئے کار لائے گی- قابل ذکر ہے کہ سترہ مرداد تیرہ سو ستتر ہجری شمسی مطابق آٹھ اگست انیس سو اٹھانوے عیسوی کو افغانستان کے شہر مزار شریف میں ارنا کا ایک نامہ نگار اور ایرانی قونصل خانے کے آٹھ ارکان طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہو گئے تھے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲