اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ افغان فوج نے لوگر، غزنی، خوست، ہرات، تخار، فاریاب، ہلمند، زابل اور اروزگان صوبوں میں کارروائی کرکے چونسٹھ طالبان کو ہلاک کردیا ہے- اس بیان کے مطابق باون طالبان فوجی کارروائی میں زخمی بھی ہوئے ہیں نیز مختلف قسم کا دھماکا خیز مواد بھی کارروائی کے دوران برآمد کیا گیا ہے- ادھر شمالی افغانستان میں افغان پولیس اور سریع الحرکت فورس کے درمیان غلط فہمی کی بنیاد پر جھڑپ ہونے کی اطلاعات ہیں- عینی شاہدین نے اس سلسلے میں بتایا کہ پولیس اہلکار قیصار شہر میں پولیس مرکز کی طرف جارہے تھے لیکن سریع الحرکت فورس نے یہ سمجھا کہ یہ افراد مسلح مخالف ہیں جو پولیس کی وردی میں ہیں- عینی شاہدین کے مطابق پولیس اور سریع الحرکت فورس کے درمیان پندرہ منٹ تک جھڑپ ہوتی رہی جس میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲