اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں سیلابی پانی کو لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سیرابی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے سے آنیوالا سیلابی پانی تحصیل درابن کے رود لُوڑا، رودبدھ، رودولیڑی، رودگجستان میں پانی داخل ہو گیا۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سیلابی پانی کو سیرابی کیلئے استعمال میں لانے لگے۔ سیلابی پانی کے باعث پانی کیلئے بنائے گئے بند بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت پہلے رودکوہی آبپاشی نظام کیلئے باقاعدہ فنڈز مختص کرتی تھی، لیکن کچھ عرصہ سے حکومت نے یہ فنڈز بند کردیئے ہیں۔ جس کی وجہ سے مقامی غریب کاشتکاروں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس سیلابی پانی کی وجہ سے علاقہ دامان میں اس سال ریکارڈ گندم کی پیداوار ہوگی اور علاقہ میں خوشحالی آئیگی۔
.......
/169