26 جولائی 2015 - 10:17
ایران، آسٹریا کا دیرپا اقتصادی تعلقات جاری رکھنے پر اتفاق

اسلامی جمہوریہ ایران اور آسٹریا نے دیرپا باہمی اقتصادی تعلقات اور تجارتی حجم کو تہران اور ویانا کے درمیان بڑھانے پر اتفاق کیا.

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور آسٹریا نے دیرپا باہمی اقتصادی تعلقات اور تجارتی حجم کو تہران اور ویانا کے درمیان بڑھانے پر اتفاق کیا.

ايراني پيداوار اور تجارت ويب سائيٹ كے مطابق؛ يہ فيصلہ ايراني وزير صنعت، تجارت و كان كني 'محمد رضا نعمت زادہ' اور آسٹريا كے صدر 'ہينز فشر' كے درميان ويانا ميں ہونے والي ايك ملاقات ميں كيا گيا.
محمد رضا نعمت زادہ نے اس اميد كا اظہار كيا كہ ويانا ميں منعقد ہونے والي ايران-يورپي يونين اقتصادي كانفرنس سے دوطرفہ اقتصادي تعلقات كو مزيد بڑھانے كے لئے نئي شروعات ثابت پوں گي.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ آسٹريا كے ساتھ دوطرفہ تعاون كو بڑھانا اسلامي جمہوريہ ايران كي اہم ترجيح ہے.
اس موقع پر آسٹريا كے صدر نے ايران كے ساتھ تعلقات بڑھانے كا خيرمقدم كرتے ہوئے كہا كہ وہ سپتمبر ميں ايران كا دورہ كريں گے.
ہينز فشر نے مزيد كہا كہ اپنا آيندہ دورہ ايران كے موقع پر ايك اعلي سطحي سياسي، اقتصادي، سائنسي، تحقيقاتي اور يونيورسٹيوں كے حكام كے وفد ان كو ہمراہي كريں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲