اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ متحدہ عرب امارات کی ویب سائٹ چوبیس کی رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایک میزائیل ہفتے کی رات لبنان کے شمال مشرقی علاقے البقاع پر داغا گیا- لبنانی فوج نے اس میزائل حملے کے بعد علاقے میں اپنی گشت بڑھا دی ہے- اگرچہ ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن عام طور پر دہشت گرد گروہ داعش اور جبہۃ النصرہ، میزائلوں سے البقاع علاقے پر حملہ کرتے رہے ہیں۔-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲