اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی فضائیہ نے کویرس ایئر پورٹ کے مغربی اور جنوبی علاقوں پر بمباری کرکے داعش کے اسّی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ دہشت گرد عناصر نے گذشتہ ڈھائی سال سے اس ایئر پورٹ کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔ شامی فوج اور عوامی فورس نے ادلب کے قریب واقع کفریا اور الفوعہ میں دہشت گردوں کے حملوں کو بھی ناکام بنادیا۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کی متعدد بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔
دوسری جانب عوامی فورس نے ادلب شہر کے مضافات میں دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ عوامی فورس کی اس کارروائی میں داعش کا ایک سعودی سرغنہ عبدالرحمان الخضیر بھی ہلاک ہو گیا۔ القلمون علاقے میں بھی فوج اور حزب اللہ کے جوانوں نے دہشت گردوں کی تین گاڑیوں کو تباہ اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
.......
/169