23 جولائی 2015 - 12:44
نائجیریا میں بم دھماکے، ۴۰ افراد ہلاک

نائجیریا کے شہر گومبی میں چند بس اسٹیشنوں پر بم دھماکوں میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسیا الیوم کے مطابق نائجیریا کے شہر گومبی میں چند بس اسٹیشنوں پر بم دھماکوں میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بم دھماکوں میں دہشت گرد تنظیم بوکوحرام ملوث ہے جس نے اس سے پہلے بھی مسجدوں، گرجا گھروں اور عوامی اجتماعات میں کئي دھماکوں کے ذریعے سیکڑوں افراد کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲