اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار میں 158 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق بم نصب کئے گئے 17 مکان،15 بم اور 27 دھماکہ خیز جیکٹوں کو بھی تباہ کردیا گيا ہے جبکہ دہشت گردوں کی 27 گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ صوبہ الانبار کو وہابی دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کارروائی کا کل سے آغاز ہوا ہے۔
.......
/169