14 جولائی 2015 - 01:55
یمن میں جنگ بندی کی پابندی کرنے کا مطالبہ

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے متحارب فریقوں سے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کی پابندی کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائںدے اسماعیل ولد شیخ احمد نے یمن میں متحارب فریقوں سے کہا ہے کہ وہ جمعے سے شروع ہونے والی عارضی جنگ بندی پر کار بند رہیں۔ ادھر سعودی عرب نے عارضی جنگ بندی کے اعلان کے صرف ایک گھنٹے بعد یمن پر بمباری شروع کر دی۔ سعودی عرب نے اپنے حملوں کے لئے یہ بہانہ بنایا کہ یمن کے مفرور سابق صدر عبدربہ منصور ہادی کی حکومت کی جانب سے اسے جنگ بندی کی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائںدے نے یمن میں انسانی صورتحال خراب ہونے کی بابت خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر یمن کا بحران حل نہیں ہوتا ہے تو یہ ملک نہایت ہی بحرانی صورتحال سے دوچار ہو جائے گا اور بیس ملین یمنی عوام کہ جو غذائی اشیاء کی شدید قلت سے دوچار ہیں، ان کے حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169