11 جولائی 2015 - 01:06
اسلام آباد القدس ریلی + تصاویر

القدس ریلی سے خطاب میں علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ اسلام کے لبادے میں چھپے دشمنوں کی شناخت کا وقت آگیا ہے۔ جب تک ہمیں ان عالمی قوتوں کے پس پردہ مقاصد کا ادراک نہیں ہوگا، تب تک ہم کسی اصولی موقف پر اٹل نہیں ہو سکیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام القدس ریلی مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آباد سے نکالی گئی، جس میں فلسطین کے مظلومین سے حمایت کے لئے سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کی۔ ڈی چوک پہنچ کر مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماوں نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ امین شہیدی نے کہا کہ قبلہ اول پر صیہونی تسلط اور اسرائیلی بربریت پر عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ یہ توقع رکھنا کہ عرب ممالک یا کوئی عالمی طاقت فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کے لئے میدان میں نکلے گی تو یہ خام خیالی ہے۔ اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد کے لئے ہمیں خود آواز بلند کرنا ہوگی۔ اب امت مسلمہ کی بیداری کا وقت آگیا ہے۔ آل سعود، یہود و نصاریٰ اور ان کے گماشتوں نے اسلام کا بدن لہو لہو کر رکھا ہے۔ یہ عالمی طاقتیں ہمیشہ اسلامی مفادات کے برعکس مصروف عمل رہی ہیں۔ داعش، طالبان، النصرہ اور اسی طرح کی بیشتر عالمی دہشت گرد تنظیمیں اسلام دشمن استعماری طاقتوں کے مفادات کے لئے کام کر رہی ہیں، تاکہ اقوام عالم کے سامنے اسلام کی تصویر ایک بھیانک اور غیر انسانی مذہب کے طور پر پیش کی جاسکے۔ داعش کے ذریعے غیر انسانی سزاوں پر اقوام عالم کی توجہ مرکوز کرکے ایک طرف اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف غزہ، شام، عراق اور دنیا کے دیگر حصوں میں امت مسلمہ پر جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے۔ 

اسلام آباد میں القدس کی آزادی کیلئے نکالی جانیوالی مرکزی ریلی کی تصویری جھلکیاں

ا

اسلام آباد میں القدس کی آزادی کیلئے نکالی جانیوالی مرکزی ریلی کی تصویری جھلکیاں

۔۔۔۔۔۔۔

/169