اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ یمن کی جنگ اور اس جنگ میں انسانیت سوز کارروائیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر سعودی عرب کے بعض حکام پر مقدمہ چلایا جائے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تحقیقات میں آل سعود کے طیاروں کے آٹھ حملوں کی تفصیلات درج کی ہیں-۔ ان حملوں میں دسیوں یمنی شہری شہید ہوئے تھے۔ انسانی حقوق کی اس تنظیم نے ان حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ سعودی حکومت نے نہایت ہی شدید دھماکہ کرنے والے بموں سے حملے کر کے دسیوں شہریوں کو قتل کیا ہے۔ اس تنیظم نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے شہریوں کے گھروں کو تباہ کرنے اور شہریوں کا قتل عام کرنے کے بھی اقدامات کئے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک اعلی عھدیدار دوناتیلا روفیرا نے کہا ہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے جس سے معلوم ہوتا ہو کہ سعودی عرب کی حکومت نے انسانیت سوز اقدامات کی روک تھام کے لئے کچھ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یمن پر آل سعود اور اس کے پٹھو اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں بنیادی تنصیبات، اسپتال، اسکول اور رہائشی علاقے ہی نشانہ بنائے گئے ہیں جن میں ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
۔.......
/169