9 جولائی 2015 - 19:20
سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ سعود الفیصل کی موت

آل سعود سے وابستہ خبری ذرائع نے سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ سعود الفیصل کی موت کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل سعود سے وابستہ خبری ذرائع نے سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ سعود الفیصل کی موت کی خبر دی ہے۔
العربیہ ٹی وی چینل نے بھی اعلان کیا ہے کہ شہزادہ سعود الفیصل مر گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی رویٹرز نے بھی کچھ منٹ پہلے سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ سعود الفیصل کی موت کی خبر دی ہے۔
واضح رہے وہ تمام افراد جو شام کے صدر بشار الاسد کو حکومت سے ہٹانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے تھے رفتہ رفتہ خود ہی یا موت کی آغوش میں چلے گئے یا سرنگوں ہو گئے جبکہ بشار الاسد کماکان اپنے اقتدار پر باقی ہیں۔ ان افراد میں سعودی عرب کے سابق بادشاد عبد اللہ بن عبد العزیز، محمد مرسی، حمد بن آل ثانی، سعود الفیصل اور رجب طیب کا نام سر فہرست ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲