اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی عوامی فورس کے کمانڈر محمود مرضی نے السومریہ نیوز کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ عراقی فوج کے جانب سے الرمادی کے مغرب میں واقع الکرمہ شہر کا محاصرہ کیے جانے کے بعد داعش دہشت گرد گروہ کے پینتیس افراد نے خود کو فوج کے حوالے کر دیا- ایک اور رپورٹ کے مطابق صوبہ صلاح الدین کے شہر بیجی میں عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورس کے خلاف تین بم دھماکوں کے نتیجے میں دس افراد جان بحق اور پچیس زخمی ہو گئے- در ایں اثنا داعش کے آٹھ افراد کو صوبہ صلاح الدین کے مطیبجہ علاقے میں ہلاک کر دیا گیا- مطیبجہ کا علاقہ مشرقی صلاح الدین میں داعش دہشت گرد گروہ کی سپلائی لائنوں کا ایک اہم ترین علاقہ ہے اور یہیں سے داعش گروہ نے عراق کے پر امن اور مستحکم علاقوں پر اپنے حملوں کا آغاز کیا تھا- دوسری جانب کرد ملیشیا کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ جنوبی کرکوک میں دہشت گردوں پر کرد ملیشیا کے حملے میں داعش کے اسّی سے زیادہ عناصر ہلاک ہو گئے-
۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲