4 جولائی 2015 - 10:17
یمن کے مستعفیٰ صدر کا ملک کو تین حصوں میں تقسیم کرنے پر اتفاق

یمن کے مستعفی اور فرار ہو جانے والے سابق حکام نے یمن کو تین ممالک میں تقسیم کئے جانے کی سازش سے اتفاق کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی خبر رساں ایجنسی النخیل نے باخـبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے مستعفی اور مفرور سابق صدر عبدربه منصور ہادی سمیت سابق حکام نے یمن کو تین ممالک میں تقسیم کئے جانے کی سازش سے اتفاق کیا ہے- واضح رہے کہ یمن کے مستعفی اور مفرور صدر عبدربہ منصور ہادی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہیں- اس سازش کے تحت یمن کو تین ممالک میں تقسیم کیا جائے گا- ایک ملک شمالی علاقے میں قائم کیا جائے گا اور دو ملک جنوبی علاقوں میں قائم کئے جائیں گے- اس سازش کے تحت ایک حکومت حضر موت اور صوبۂ شبوہ کے کچھ علاقوں میں تشکیل دی جائے گی، ایک حکومت مارب میں جبکہ ایک حکومت جنوبی صوبوں میں تشکیل دی جائے گی جس کا مرکز عدن کو قرار دیا جائے گا- اس سے قبل سعودی عرب نے یمن کو چھ ریاستوں میں تقسیم کرنے کی بات کی تھی لیکن یمنی عوام نے اس کی وسیع پیمانے پر مخالفت کی تھی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲