اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی ستائیس سالہ فرخندہ نامی خاتون پر قرآن کریم کی توہین اور اس مقدس کتاب کو جلانے کا الزام لگاتے ہوئے مارچ کے مہینے میں ایک ہجوم نے حملہ کر دیا تھا- خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو جلا دیا گیا تھا- جس کے بعد مئی کے مہینے میں افغانستان کی ایک عدالت نے چار افراد کو اس خاتون کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی- لیکن افغانستان کی اپیل کورٹ نے رواں ہفتے کے دوران تین مجرموں کی سزائے موت کو بیس بیس سال قید اور ایک مجرم کی سزائے موت کو دس سال قید کی سزا میں بدل دیا ہے- مقتولہ فرخندہ کے بھائی نے اپیل کورٹ کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ جو بھی ہو ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے- واضح رہے کہ اس افغان خاتون کے قتل پر افغانستان کے عوام میں اشتعال اور غم و غصہ بھڑک اٹھا تھا-
.......
/169