23 جون 2015 - 11:22
آئندہ ہفتے ایران، عراق اور شام کے تعلقات میں اہم تبدیلی رونما ہو گی

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران، عراق اور شام کے درمیان انجام پانے والی جدید ہم آہنگیوں کی بنا پر آیندہ ہفتے ان تین ملکوں کے تعلقات کے درمیان ایک اہم تبدیلی رونما ہو گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے رکن نے منگل کو شام کے وزیر داخلہ محمد الشعار سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور شام کے تعلقات برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران، عراق اور شام کے درمیان انجام پانے والی جدید ہم آہنگیوں کی بنا پر آیندہ ہفتے ان تین ملکوں کے تعلقات کے درمیان ایک اہم تبدیلی رونما ہو گی۔
شام کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں کہا: میں بشار الاسد کا سلام، ان کی محبتوں اور ان کی قدر دانیوں کو رہبر انقلاب اور ملت ایران کی خدمت میں پہنچانا چاہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا: دھشتگردوں نے شام کے تاریخی تمدن کو نابود کرنے کی کوشش کی ہے اور اس ملک میں تاریخی آثار کو مٹا دیا ہے۔ ان کا مقصد شام کو نابود کر کے اسرائیل کے لیے راستہ ہموار کرنا ہے تا کہ وہ آسانی سے نیل سے فرات تک کا اپنا خواب پورا کر سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲