اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے ایک وفد نے اتوار کے روز کابل میں افغان صدر محمد اشرف غنی سے ملاقات کی- اس وفد نے افغان صدر سے ملاقات میں افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں گفتگو کی- اس گفتگو میں اقوام متحدہ کے وفد نے پارلیمانی انتخابات کے جلد از جلد انعقاد کی ضرورت پر زور دیا- رپورٹ کے مطابق اس گفتگو میں افغانستان کے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے اخراجات، انتخابی نظام میں اصلاحات اور پارلیمانی انتخابات میں شرکت کے لئے عوام کو ترغیب دلانے جیسے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا- کہا جاتا ہے کہ فریقین کے درمیان یہ ملاقات افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر ایوان صدر میں ہوئی- واضح رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسائل اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے لئے ضروری وسائل فراہم کئے جانے کی ضرورت کے پیش نظر ان انتخابات کا جلد کرایا جانا بعید نظر آتا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169