اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وکی لیکس نے محمد مرسی کی صدارت کے زمانے میں مصر میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی جاسوسی پر مبنی کارروائیوں سے پردہ اٹھایا ہے- ان دستاویزات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مصر کے متعدد سیاستداں اور مبلغ بھی رقم لے کر سعودی عرب کے سفارت خانے کے لئے جاسوسی کرتے تھے-
سعودی عرب کا سفارت خانہ مصر کی سیاسی صورت حال اور اس ملک کے سیاستدانوں کے اقدامات پر نظر رکھتا تھا- سعودی عرب کا سفارت خانہ مصر کے بعض سیاست دانوں کے ساتھ تعاون جب کہ بعض کی جاسوسی کرتا تھا-
.......
/169