اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے- اس بیان میں افغانستان کی پارلیمنٹ کی عمارت پر طالبان کے حملے کی مذمت کی گئی ہے-
پاکستانی وزارت خارجہ نے اس حملے کے مقابلے میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کے کردار کو بھی سراہا ہے-
پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید آیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے مقابلے میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہے-
بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور وہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلام آباد اور کابل کے قریبی تعاون کو ضروری سمجھتا ہے-
واضح رہے کہ پیر کے دن سات مسلح افراد نے افغانستان کی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کردیا-
یہ حملہ ان ساتوں حملہ آوروں کی ہلاکتوں پر منتج ہوا-
افغان وزارت داخلہ کے مطابق اس حملے میں پانچ بچوں سمیت اکیس افراد زخمی ہوئے ہیں-
کابل پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں پارلیمنٹ کے کسی رکن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا-
واضح رہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے-





.......
/169