20 جون 2015 - 12:46
صنعا میں مسجد قبۃ المھدی کے سامنے بم دھماکہ، متعدد افراد شہید اور زخمی+ تصاویر

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں ۳ افراد شہید اور ۱۸ زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے دار الحکومت صنعا میں واقع مسجد قبۃ المہدی کے سامنے کئے گئے ایک بم دھماکے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
یہ دھشتگردانہ دھماکہ آج بعد از ظہر صنعا کے پرانے شہر میں واقع مسجد قبۃ المہدی کے سامنے کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں ۳ افراد شہید اور ۱۸ زخمی ہوئے ہیں۔
یہ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب نمازی ظہر کی نماز مسجد میں ادا کر کے باہر نکل رہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اطراف میں موجودہ عمارتیں بھی لرز گئیں۔ دھشتگرد ٹولے داعش نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲