اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے منگل کے روز مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں کے قریب واقع علاقے "السویدا" میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد اس علاقے کو فوجی علاقہ قرار دے دیا-
السویدا کے علاقے میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں ہو چکی ہیں- دہشت گرد، سعودی عرب اور اپنے دیگر حامیوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کی وجہ سے السویدا کے علاقے میں واقع الثعلبہ فوجی ایئرپورٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں-
السویدا کے بہت سے عام شہری بالخصوص نوجوان اس علاقے کے شہروں اور دیہاتوں کی حفاظت کے لئے رضاکارانہ طور پر دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہے ہیں- واضح رہے کہ صہیونی ریاست نے انیس سو سڑسٹھ سے جولان کی پہاڑیوں کا تقریبا بارہ سو مربع کلو میٹر کا علاقہ اپنے قبضے میں لے رکھا ہے جبکہ عالمی برادری نے بھی اس کے اس اقدام کو تسلیم نہیں کیا ہے۔
.......