اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں دفاع مقدس کے 270 شہیدوں کے جنازوں کی تشییع میں عوام کی عظیم اور بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
عزیز شہیدوں پر اللہ تعالی کا درود و سلام ہو جنہوں نے وطن اسلامی،ایران میں اپنے جذبہ ایثار و فداکاری سے مشعل توحید روشن کی- درود و سلام خدا بحریہ کے مظلوم شہیدوں پر کہ جو کبھی نہ بجھنے والی اس مشعل کی مدد و نصرت کو پہنچے اور امت کے معنوی ذخیروں، گراں قدر اور عزیز یادوں کے پرچم کو عظیم الشان طریقے سے ایران میں لہرایا۔
آپ کے ستم دیدہ پیکروں اور آپ کے بندھے ہوئے ہاتھوں پر سلام، آپ کی پاک و پاکیزہ روحوں اور رضوان الہی پر سلام، سلام ہو آپ کے دست و بازو پر، آپ پر سلام جنہوں نے زندگی کی فضا کو ایک پار پھر معطر کردیا اور زندہ لوگوں کو تازگی بخشی۔ پروردگار حکیم و مہربان کا بے حد و بے شمار شکر و سپاس کہ جو خدا پرست اور موحد اس قوم کو ضرورت کے وقت بشارت دیتا ہے اور دلوں سے غبار کو دور کرتا ہے۔ایران کی عزیز، وفادار، آگاہ اور فرض شناس قوم پر سلام کہ جو اللہ تعالی کے لطیف خطاب کو درک کرتی ہے اور اس پر لبیک کہتی ہے۔ وطن واپس لوٹنے والے ان بافضیلت جیالوں کی تدفین میں آپ کی عظیم اور بھر پور شرکت، انقلاب کے واقعات میں ایک تاریخی اور یادگار واقعہ ہے۔ اللہ تعالی کی آپ پر رحمت نازل ہو۔دلوں کے مالک خدا کا بے حد و بےحساب شکر اور حضرت بقیۃ اللہ (روحی فداہ ) پر بےپایاں سلام ہو جو اس عظیم ثروت کے مالک ہیں۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سید علی خامنہ ای
۲۶ خرداد ۱۳۹۴ مطابق ۱۶ جون ۲۰۱۵
.......
/169