15 جون 2015 - 09:31
پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات جامع متن کی شقوں کی تکمیل کے لئے جاری ہیں

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان پیر کے دن ماہرین کی سطح پر مذاکرات شروع ہوگئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ماہرین کی سطح پر مذاکرات شروع جاری ہیں-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں ایران کی وزارت خارجہ میں سیاسی اور سیکورٹی امور کے ڈائریکٹر حمید بعیدی نژاد اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کے خصوصی معاون اسٹیفن کلیمنٹ کی سربراہی میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ماہرین کی سطح پر مذاکرات ہورہے ہیں- یہ مذاکرات جامع ایٹمی سمجھوتے کے متن کی شقوں کی تکمیل کے لئے انجام پا رہے ہیں- اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے ویانا میں گزشتہ بدھ کے دن ایٹمی مذاکرات کے ساتویں دور کا آغاز کیا تھا- مذاکرات کا یہ دور اتوار تک جاری رہا- سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی ضروری صلاح و مشورے کی غرض سے پیر کے دن تہران واپس لوٹ آئےہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲