11 جون 2015 - 02:58
بغداد میں کار بم دھماکہ، چھے افراد جانبحق

عراق کے دار الحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں بدھ کے دن "شعلہ" پولیس اسٹیشن کے قریب ایک کار بم دھماکہ ہوا- اس کار بم دھماکے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں تین پولیس اہلکاروں کے علاوہ تین عام شہری شامل ہیں- اس کار بم دھماکے میں کم از کم پندرہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے- دوسری جانب عراق کے انسانی حقوق کے وزیر محمد البیاتی نے کہا ہے کہ عراق کے شمالی شہر تکریت میں ایک اجتماعی قبر سے اب تک اسپائکر ایئربیس کے پانچ سو ستانوے کیڈٹوں کی لاشوں کی باقیات کو نکالا جا چکا ہے- واضح رہے کہ اپریل کے مہینے میں عراقی فوج اور اس کے اتحادیوں کو تکریت شہر سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے دوران اس اجتماعی قبر کا پتہ چلا تھا- دہشت گرد گروہ داعش نے گیارہ جون سنہ دو ہزار چودہ میں تکریت شہر پر قبضہ کر لیا تھا- اس دہشت گرد گروہ نے اس شہر پر قبضے کے بعد اسپائکر ایئربیس کے ایک ہزار سات سو کیڈٹوں کو اغوا کر لیا تھا اور پھر تکریت کے بیابان لے جا کر ان کا قتل عام اور بعض کو زندہ دفن کر دیا تھا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲