اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانسیسی ٹی وی چینل ٹوئنٹی فور کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ فریقین جامع ایٹمی سمجھوتے کے متن کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں- فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ اس سمجھوتے سے خطے میں قیام امن میں کافی مدد ملے گی- یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ نے مزید کہا کہ اس سمجھوتے سے ایران کو بھی آزادانہ طور پر سیاسی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کا موقع ملے گا- فیڈریکا موگرینی نے مزید کہا کہ یہ ایٹمی سمجھوتہ خطے کے لئے ایک سرمایہ کاری کی حیثیت کا مالک ہوگا- فیڈریکا موگرینی نے اپریل میں لوزان میں طے پانے والے سمجھوتے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اپریل کے مہینے میں ثابت ہو چکا ہے کہ ایٹمی سمجھوتہ طے پانا کوئی ناممکن کام نہیں ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲